حیدرآباد۔29۔اپریل(اعتماد نیوز)آج ریاستی ڈی جی پی دفتر نے انٹلی جنس
ایجنسیوں کے ذریعہ اس بات کا انکشاف کیا کہ تلنگانہ میں انتخابات کے دوران
نکسلائٹ کی جانب سے عادل آباد ورنگل اور کھمم جیسے اضلاع میں حملے کئے جا
سکتے ہیں۔ڈی جی پی دفتر نے انٹلی جنس رپورٹ پر فوری طور پر توجہ دیتے ہوئے
ان تینوں اضلاع کے
سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دی۔اور ان تینوں اضلاع میں
گرے ہاؤنڈس دستوں کے ساتھ ساتھ ‘نکسلائٹ کے مقابلہ میں ماہر سینئر
عہدیداروں کو متعین کر دیا گیا ہے۔ تاہم دو دن قبل ریاستی ڈی جی پی پرساد
راؤ نے بھی اسی نوعیت کے حملوں کا انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ مکمل
طور پر سیکیورٹی انتظامات کے دریعہ حالات پر قابو پالینگے۔